شیخ ردا فاطمہ نے اپنے علاقے کا نام کیا روشن

30

ٹھاکرگنج، کشن گنج ضلع کے ٹھاکرگنج بلاک سے بالکل متصل پوٹھیا بلاک کے جہانگیر پور پنچایت کے تحت دیہرباڑی گاؤں کے مولانا رفیق عالم کی بیٹی شیخ ردا فاطمہ نے مہاراشٹر بورڈ سے میٹرک کی امتحان میں مومن گرلز ہائی اسکول سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے –

شیخ ردا فاطمہ نے کل 500 نمبروں میں 389 نمبرات حاصل کرکے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ جاری رزلٹ کے مطابق شیخ ردا فاطمہ کو اردو میں 80، مراٹھی میں 74، انگریزی میں 73، حساب میں 84 اور سائنس میں 78 نمبرات حاصل ہوئے ہیں –

اس لحاظ سے شیخ ردا فاطمہ کو 78 فیصد نمبرات حاصل کی ہے۔ وہیں حساب میں اسکول کے سبھی طالب علم سے زیادہ نمبر ردا فاطمہ نے حاصل ہے۔ واضح ہوکہ شیخ ردا فاطمہ کے والد مولانا رفیق عالم شہر بھیونڈی میں مدرسہ عربیہ کے ناظم اعلی اور مسجد عطاء رسول کی خطیب و امام ہے۔ شیخ ردا فاطمہ ابتدائی تعلیم دہرباڑی اسکول سے کی اور 5 ویں سے دسویں تک کی پڑھائی مومن گرلز ہائی سکول بھیونڈی سے حاصل کی ہے- شیخ ردا فاطمہ شروع سے ہی اسکول کے ذہین طلباء کے فہرست میں سب سے آگے رہی ہے-

دوسری طرف فاطمہ کی بہتر کامیابی کو لیکر اپنے کو چنگ کے ٹیچر حنا، بڑے ابا منشی انتخاب الرحمٰن، جمیل اختر، نانا منشی سراج الدین، ماما نور سہیل، بھائی واحد رضا، انور عالم، مولانا حارون رشید ، مولانا شاہد کے علاوہ اہل خانہ کے تمام افراد نے مبارکباد پیش کی ہے–

اور انکی روشن مستقبل کے لئے اپنے نیک خواہشات و دعائیں پیش کئیے ہے۔ جبکہ فاطمہ نے بتایا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کر نے کی خیال سے آگے بھی اپنی پڑھائی جاری رکھوں گی، تاکہ اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنی ماں باپ کی خواب کو پورا کر سکوں –

اس موقع پر مولانا رفیق عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے پورے خاندان کے لئے خوشی اور فخر کا موقع ہے کہ میری صاحبزادی شیخ ردا فاطمہ نے 78 فیصد مارکس حاصل کر کے ہم سب کا سر فخر سے اونچا کیا ہے –

مولانا رفیق عالم نے شیخ ردا فاطمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سبھی اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے بتایا کہ اس بہترین کا میابی کی خبر سن کر سبھی دوست و احباب کی جانب سے لگاتار فون میں مبارکبادی جاری ہے –