بلریا گنج سے ایک بچی پراسرار طریقے سے غائب،الفلاح فرنٹ کی عوام سے خاص اپیل

48

ذاکر حسین اعظم گڑھ، نوائے ملت 26 نومبر
آج قصبہ بلریا گنج سے ایک بارہ سالہ بچی پراسرار طریقے سے غائب ہو گئ ہے۔خبر لکھے جانے تک یعنی 26 نومبر رات ساڑھے آٹھ بجے تک بچی کے بارے میں کوئ خبر نہیں تھی۔اس معاملے میں الفلاح فرنٹ گمشدہ بچی کی فیملی سے لگاتار رابطے میں ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے گمشدہ بچی کے والد اور بھائ ابو حذیفہ سے بات کرکے ڈھارس بندھائ۔اس معاملے میں ابھی تک پولیس میں شکات نہیں کرائی گئی ہے۔الفلاح فرنٹ نے تمام لوگوں سے بچی کو تلاش کرنے میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔