تین روزہ عیدالاضحیٰ پر سکون ماحول میں اختتام پذیر

52

تین روزہ عید الاضحٰی پر سکون ما حول میں اختمام پزیر
سیاسی و سماجی لیڈروں نے دی مبارکباد

سنت کبیر نگر۔عید الاضحٰی کے تین دن تک ضلع کے سبھی سیا سی جماعتوں سے وابستہ سیاسی لیڈران ضلع میں ہندو مسلم اتحاد و خیر سگالی کا مظاہرہ پیش کر گنگا جمنی تہذیب زندہ ہونے کی مثال پیش کی۔اس سلسلے میں خلیل آباد ودھان سبھا کے بی جے پی ایم ایل اے جے چو بے نے سوشل میڈیا کے ذریعہ قربانی تیوہار پر مبارکباد دیا۔دوسری طرف سماجوادی پارٹی کے سینئیر لیڈر جے رام پانڈے،کے ڈی یادو نے ضلع صدر گوہر علی خان کے رہائش گاہ سمر یا واں پہنچ کر ان کو اور علاقہ کی عوام کو مبارکباد دیے۔اسی طرح بہو جن سماج پارٹی کے سبودھ یادو نے سینئیر لیڈر منیر الحسن چودھری کے گھر پھنچکر تپہ اجیا رکی عوام کی خوشی میں شریک ہوئے۔ سابق ایم ایل  اے ابوالکلام نے اپنے علاقہ کا دورہ کر انکی خو شی میں شامل ہوئے۔

اسکے علاوہ پردیپ سنگھ سسو دیا،راکیش چترویدی،ضلع کانگریس پارٹی کے صدر پروین چند پانڈے، پرویز خان،رام جنم یادو،لورک یادو،جاوید احمد،محمد احمد،سید فیروز اشرف،محمود احمد چودھری،مہتاب احمد لڈو،محمد نظیر،ممتاز احمد بلاک پرمکه عبد العظیم، اجیار ترقّی منچ کے صدر انوار عالم چودھری ،جنرل سیکریٹری مجیب الرحمن قاسمی،شمشیر احمد مینیجر، مجیب اللہ پرنسپل فیضان احمد،مولنا قیامِ الدین قاسمی، شاعرے اسلام مجیب بستوی، منیر ندوی، غفران ندوی، فضیل ندوی نے اس موقع پر لوگوں سے ملاقات کر مبارکباد دی اور آپسی بھائی چارہ و خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

تین روزہ عید الاضحٰی کے پر سکون ماحول میں اختمام پزیر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔