قاری محمد ارشد صاحب (عرف بڑکے حافظ جی) سابق استاذ مدرسہ عربیہ تعلیم الدین اونچہرہ ضلع متحدہ بستی یوپی کا انکے آبائی گاؤں بگرا اول میں آج انتقال ہوگیا ہے.

26

ہزاروں حفاظ کے استاد گرامی قدر سید الحفاظ استاذ الاساتذہ حضرت حافظ قاری محمد ارشد صاحب
(عرف بڑکے حافظ جی) سابق استاذ مدرسہ عربیہ تعلیم الدین اونچہرہ ضلع متحدہ بستی یوپی کا انکے آبائی گاؤں بگرا اول میں آج انتقال ہوگیا ہے.
اناللہ وانا الیہ راجعون.

تقریبا ساٹھ سالوں سے زیادہ حفظ کی ایسی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں.جو بہت کم لوگوں کو میسر آتی ہیں.
آپکے شاگردوں میں بڑی تعداد یوپی بہار آسام بنگال کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں.

ضلع بستی اور آس پاس کے ضلعوں میں شاید ہی کوئی گاؤں ہو کہ وہاں انکے شاگرد نہ ہوں.

مدرسہ تعلیم الدین اونچہرا ہندوستان کے ان قدیم اداروں میں سے ایک ہے جو سو سال سے زائد عرصے سے دینی تعلیم اور قرآن و سنت سے عالم کو فیض یاب کرتا رہا ہے.

جہاں درس نظامی میں درجہء علیا تک کی ٹھوس تعلیم کا نظم تھا.اور ہر طرف ادارے کا شہرہ تھا.
حافظ ارشد صاحب مدرسے کی رونق ہوا کرتے تھے.زندگی کا بڑا عرصہ قرآن مقدس کی تعلیم میں گذار کر آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے.

دعاء فرمائیں اللہ تعالی حضرت الاستاذ بڑکے حافظ جی کی بال بال مغفرت فرمائے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے.آپکی قرآن مقدس کی خدمات سمیت جملہ خدمات اور قربانیوں کو بے انتہاء قبول فرماکر شہدا صالحین اور اعلی علیین میں جگہ عطا فرماکر اپنی رضاء و خوشنودی کا پروانہ نصیب فرمائے.
آمین یارب العلمین.