وزیراعظم نوئیڈا، ممبئی اور کولکاتہ میں کووڈ19 جانچ کی تین اعلیٰ ترین لیباریٹریز کا افتتاح کریں گے

29

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ انیس کی بہت تیزی سے کی جانے والی جانچ کے Labs کا افتتاح کریں گے۔ ان Labs سے ملک کی کووڈ انیس کی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور پہلے پتہ لگانے اور علاج کرنے میں مدد ملے گی، جس سے اس وباءکو پھیلنے سے روکنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ تیزی سے جانچ کرنے والے یہ تین Labs، نوئیڈا میں ICMR کے کینسر کی روک تھام اور تحقیق کے قومی ادارے، ممبئی میں ICMR کے تولید سے متعلق صحت کے شعبے میں تحقیق کے قومی ادارے اور کولکتہ میں ICMR کے ہیضہ اور آنتوں سے متعلق بیماریوں کے قومی ادارے میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان Labs کے ذریعہ روزانہ دس ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاسکے گی۔

حکومت نے کووڈ19 کے جلد پتہ لگانے اور اُس پر قابو کے لیے’ ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ‘ طریقۂ کار اپنایا ہے۔ جانچ کی یہ تین نئی سہولیات نوئیڈا، ممبئی اور کولکاتہ میں قائم کی گئی ہیں، جو یومیہ دس ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کرنے کی اہل ہوں گی۔

وباءکے بعد یہ لیبس Hepatitis B اور سی ، ایچ آئی وی اور ڈینگو کے ٹیسٹ کرنے کی اہل ہوں گی۔

نئی دلّی سے سُپرنا سائیکیا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میںاسلم بیگ۔

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن مہاراشٹر، مغربی بنگال اور اترپردیش کے وزراءاعلیٰ کے ساتھ اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔