ارریہ (معراج خالد) ہندوستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 103 ویں یوم پیدائش ارریہ کے قلب میں واقع ضلعی کانگریس کے دفترگاندھی آشرم میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی،اس موقع پر سب سے پہلے آنجہانی اندرا گاندھی کی تصویر پر گل پوشیاں کی گئیں_ موقع پر موجود کانگریس کے ضلعی ترجمان سبطین احمد نے خاتون آہن آنجہانی اندرا گاندھی کی سوانح حیات پر بولتے ہویے کہا کہ اندراگاندھی آج ھی کے دن یعنی 19/نومبر1917 کو ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئیں، اندرا گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے اکولے نوویلے، بیکس (سوئیٹزرلینڈ)، اکولے انٹرنیشنل، جنیوا، پونا اور بمبئی میں واقع پوپلس اون اسکول، بیڈمنٹن اسکول، برسٹل، وشوبھارتی، شانتی نکیتن اور سمر ولے کالج، آکسفورڈ جیسے معزز اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ انہیں تمام عالم کی متعدد سرکردہ یونیورسٹیوں کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔ غیر معمولی علمی پس منظر رکھنے کی بنا پر انہیں کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی میرٹ سرٹفکیٹ سے نوازا گیا۔ اندرا گاندھی فعال طور پر جدوجہدِ آزادی میں شامل تھیں۔ اپنے بچپن کے زمانے میں انہوں نے عدم تعاون تحریک کے دوران، کانگریس پارٹی کی مدد کرنے کے مقصد سے 1920میں ’بال چرخہ سنگھ‘ اور بچوں کی ’وانر سینا‘ قائم کی۔ مسٹر سبطین احمد نے مزید بتایا کہ اندرا گاندھی جنوری 1980 ء میں رائے بریلی (اترپردیش) اور میدک (آندھرا پردیش) سے ساتویں مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئیں۔ انہوں نے رائے بریلی کی نشست ترک کرکے میدک نشست کو منتخب کیا۔آپ نے آخر میں کہا کہ خاتون آہن اندرا گاندھی نے ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد ڈالی ہے_ مسز گاندھی کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی طاقت اپنی خودمختاری پر ہے اور آپ کو سرگرمی کے دوران مستحکم رہنا اور آرام کے دوران سرگرم رہنا سیکھنا چاہئے۔ جبکہ اس موقع پر کانگریس کے فعال رکن خورشید عالم خان نے کہاکہ اندرا گاندھی 1959 میں پہلی بار انڈین نیشنل کانگریس کی صدر بن گئ تھیں،کہا جاتا ہے کہ ان کے والد جواہر لال نہرو ان کے پہلے سیاسی سرپرست تھے۔اندرا گاندھی اپنی مضبوط ارادوں کے بارے میں اپنی سیاست کے ابتدائی دنوں سے ہی روشنی میں تھیں اور سیاسی بھاگ دوڑ میں پیش پیش رہتی تھیں۔اسی کی بنیاد پر وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے دور میں وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے پر مسز اندرا گاندھی فائز ہوئیں اور شاستری جی کی وفات کے بعد آپ ملک کی تیسری وزیر اعظم بن گئیں۔ اندرا گاندھی سن 1966 سے 1977 تک ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ اس کے بعد ، 1980 سے لے کر اپنی شہادت یعنی 1984 تک وزیر اعظم کی کرسی پر فائز رہیں