ماں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کے معاملے میں دھن گھٹا پولیس نے بیٹا سچن بہو سنگیتا کو بھیجا جیل ،

16

ماں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کے معاملے میں دھن گھٹا پولیس نے بیٹا سچن بہو سنگیتا کو بھیجا جیل ،
رپورٹ عقیل احمد خان
دھن گھٹا سنت کبیر نگر 19 نومبر،
تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع چپرا مشرقی گاوں میں گذشتہ 17 نومبر کو ایک بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ہی 55سالہ ماں کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا وہی دھن گھٹا پولیس نے بیٹا اور بہو کو حراست میں لے لیا تھا جہاں آج دھن گھٹا پولیس نے شوہر اور بیوی کو جیل بھیج دیا ہے ،
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع چپرا مشرقی سچن ولد اچھے لال گذشتہ دنوں بہن کی شادی کی بات ماں داسی دیوی کے زبانی سن کر بیٹا اور بہو نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ماں کا قصور صرف اتنا ہی تھا کہ اس نے اپنے بیٹے سچن اور بہو سنگیتا سے کہا کہ لڑکی کی شادی ہوجانے کے بعد گھر کا بٹوارا کردیںنگے جس پر دونوں میاں بیوی مشتعل ہوکر 55 سالہ داسی دیوی کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا تھا زخمی حالت میں پوری رات داسی دیوی زخموں سے ٹرپتی رہی بے رحم بیٹے اور بہو نے زخمی ماں داسی دیوی کا علاج کرنے کی بھی زحمت نہیں اٹھائی جہاں 17 نومبر کی صبح زخمی داسی دیوی کی موت واقع ہوجاتی ہے دھن گھٹا پولیس نے بیٹے اور بہو کے ذریعے ماں کی پیٹائی اور موت کی خبر ملنے پر تھانہ انچارچ دھن گھٹا آر کے گوتم نے بیٹے سچن اور بہو سنگیتا کو حراست میں لے لیا تھا جہاں آج پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تھانہ انچارج آر کے گوتم نے باپ اچھے لال کی تحریر پر بہو اور بیٹے کے خلاف دفعہ 302
201 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے