یوٹیوب چینل (The Thinker)

24

یوٹیوب چینل (The Thinker)

مکرمی! الفلاح فرنٹ نے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بعد اب عوام کی خدمت کیلئے ایک نیا راستہ نکالا ہے۔فرنٹ نے گزشتہ شب تنظیم کا ذاتی یو ٹیوب چینل(دا تھنکر) لانچ کیا ہے۔چینل کے لانچ ہونے پر الفلاح فرنٹ کے کارکنان میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔چینل بنانے کی مانگ بہت دنوں سے عوام کی طرف سے کی جا رہی تھی۔اسی لئے ہم نے چینل لانچ کرکے عوام کی خواہشات کا احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چینل کے ذریعہ سے غریبوں،مظلوموں اور بے سہارا لوگوں کی مزید مدد کر سکتے ہیں۔ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے جس طرح سے ایک سال میں لوگوں کی مدد کی ہے اور 112 مریضوں کو مفت میں خون دے کر انسانیت کی ایک مثال قائم کی ہے اسی طرح سے یہ The Thinker چینل بھی عوام کی مدد کا ذریعہ بنے گا۔اس موقع پر ہم عوام سے چینیل کو سبکرائب کرنے اور پرموٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ ایک سماجی تنظیم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔لاک ڈائون میں تنظیم نے متعدد افراد تک راشن پہنچایا۔اس کے علاوہ غرباء کی مالی مدد ،تعلیم،بلڈ ڈونیٹ گروپ وغیرہ اس کی سرفہرست خدمات ہیں۔الفلاح فرنٹ کا چینل لانچ ہونے پر عمران بنٹی،طلحہ رشادی،سراج طالب،اتیب خان، حافظ ابصار،اسمعیل باٹلی والا،عارف اخلاق،کامران خان مشقط ہاشمی،ابو سالم ،نورالدین آفتاب کے علاوہ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے یاسر پٹھان،ضیاءخالد،ہاشر جمال،سراج احمد،مرزا تابش،احتشام کلام،عادل شیوراج پوری،ابو شحمہ قریشی اور عادل ریحان وغیرہ نے چینل کو بلندی پر پہنچانے کا عزم دہرایا۔

احتشام کلام
رکن : الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ)