کریم نگر میں ایک ہی دن میں 25 ہزار افراد کا اسکریننگ ٹیسٹ – 90 ہزار مکانات کا اسکریننگ کرنے گنگولہ کا اعلان

18

کریم نگر (روزنامہ نوائے ملت) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلایز اپنے حلقہ اسمبلی کریم نگر میں کورونا وائرس کے 8مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد کافی متحرک ہوگئے ہیں جمعرات کے روز وزیر موصوف نے خود شہر کے کئی مکانات کا ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ دورہ کیا۔اور عوام کو اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کی کامیاب ترغیب دی۔گزشتہ دو دن سے وزیر گنگولہ کملاکر نے شہر کی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں اس سے ان کی کافی ستایش کی جا رہی ہے اپنا پروٹوکول اور سیکوریٹی کی پرواہ کئے بغیر گنگولہ کملاکر مکرم پورہ اور دیگر علاقوں میں گھر گھر عوام سے ملاقات کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنگولہ کملاکر نے کہا کہ آج 6124 مکانات کے 25 ہزار لوگوں کا اسکریننگ کیا گیا ان میں کورونا وائرس کے علامات نہیں تھے۔البتہ 20 افراد کو گھر پر رہنے کا حکم دیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ 60 سلنڈروں سے کریم نگر کی گلیوں کو سوڈیم ہائپوکلورائد سے صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔انھوں نے کہا کہ کریم نگر کے تمام 90،000 مکانات میں اسکریننگ ٹیسٹ کیا جاے گا ۔