ایم آئی ایم کے نو منتخب رکن اسمبلی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج

21

ایم آئی ایم کے نو منتخب رکن اسمبلی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج

ارریہ (معراج خالد) ایم آئی ایم کے جوکی ہاٹ سے نو منتخب رکن اسمبلی شہنواز عالم کے گھر میں گھس کر تین نامعلوم افراد نے جان سے مارنے دھمکی دی

مسٹر عالم اس وقت (دھنیواد یاترا) کے تحت علاقائی دورہ پر تھے اسی بیچ شراب کے نشے میں دھت تین نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیوی اور بیٹی کے ساتھ گالی گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جس کی جانکاری ایم ایل اے نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے دی شہنواز عالم نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا "اتوار شام کو نشے کی حالت میں ، تین گاڑیوں میں سوار کچھ افراد میری غیر موجودگی میں سیسو نا واقع میری رہائش گاہ پر آئے ، میری ماں ، بیوی اور بچے کے ساتھ مذکورہ افراد نے بدسلوکی کی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ میں نے اس کی تحریری درخواست تھانے کو دی ہے۔ اس تناظر میں ، صبح 10 بجے پریس کانفرنس سیسو نا میں منعقد کی جائے گی

آپ کا ممبر اسمبلی
شہنواز عالم
اس خبر کی جانکاری ملنے کے بعد حامیوں میں ناراضگی دیکھی گئی اور انتظامیہ سے ایسے لوگوں کو سخت سزا دلوانے کی مانگ کی