جمعرات, 6, اکتوبر, 2022

*جشنِ یومِ جمہوریہ کے موقع پر جامعہ امّ الہدی پرسونی میں پرچم کشائی کی حسین تقریب*

(پریس ریلیز) 15 اگست 1947 کووطنِ عزيز ہندوستان انگریزوں کی غلامی سےآزادہوا،اور26 جنوری1950کوآئین ہند کے نفاذکے بعداسے ایک جمہوری ملک قرادیاگیا۔اسی وجہ سے ہندوستان میں ہرسال 15/اگست کو جشنِ یومِ آزادی اور 26/جنوری کوجشنِ یومِ جمہوریہ کے طور پر نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے،ہرسال کی طرح اس سال بھی 26/جنوری کوجہاں پوراہندوستان خوشیوں میں ڈوبا ہواتھا،وہیں الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیريٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرگرمِ عمل جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارکا ماحول بھی شادمانیوں سے سرشار تھا، اس پُرمسرت وپُربہار موقع پرجامعہ کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی،جس میں سرکاری ہدایات کے مطابق جامعہ کی کچھ طالبات کے علاوہ اساتذۂ کرام،بعض ممبران واہالیانِ پرسونی نے شرکت کی،رکنِ شوری جامعہ ہذامولانا محمد سجادنے پرچم کشائی کی،اس کے بعد جامعہ کی دوطالبات شائنہ انجم اور آمنہ پروین نے ترانۂ ہندی پیش کیا،اس موقع پر چیرمین الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ نثار احمد،صدمدرس جامعہ ہذا مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری،خزانچی الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سراج الصالحین عرف اچھے،حافظ بدرالدجی عرف جگنو ممبرجامعہ ہذا موجود تھے،واضح رہے کہ جامعہ امّ الہدی پرسونی ضلع مدہوبنی بہار کے بسفی حلقہ کا ایک ممتاز دینی ادارہ ہے جو الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام برسرِعمل ہے،جس کے نظم ونسق کی ذمہ داری بستی کے مخلص نوجوانوں کی ایک متحرک منتظمہ کے پاس ہے،جس میں مولانا نوشاد احمد مفتاحی ناظم جامعہ ہذا،قاری قمر صدیقی،مولانااسعداللّہ قاسمی،مولانا بدر،حافظ بدرالدجی عرف جگنو،حافظ ارشاد،حافظ انظر نسیم،حافظ سمیع اللہ ،محمدشکیل،احمدعلی، سراج الصالحین عرف اچھے،اشرف علی،محمد کامل،محمدپرویزعالم، محمدمعصوم،محمد نعمان،محمدعنبر،محمدغفران وغیرہم قابل ذکر ہیں۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے