مانپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ 17 نومبر کو

45

مانپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ 17 نومبر کو
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
( عقیل احمد خان)
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع موضع مانپور پوسٹ چھتہی میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک روزہ پروگرام 17 نومبر بروز منگل کو بعد نماز عشاءمنعقد ہوگا،جس کی سرپرستی الحاج مولانا مقبول احمد جونپوری بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ ،صدارت مولانا ابو الکلام حماد مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی نظامت قاری محمد وسیم قاسمی ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ کریں گے ، اصلاح معاشرہ کے خصوصی مہمان مقرر مولانا امجد علی قاسمی استاد دار العلوم الاسلامیہ بستی اور مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ناظم مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی پوکھرہ،اور مولانا خلیل الرحمٰن مہتمم مدرسہ رحمانیہ نور العلوم جوری ہونگے،نعت ومنقبت کا نذرانہ حافظ تفضل حسین دار العلوم اسلامیہ بستی اور اسد مہتاب کبیر نگری ہوں گے ,
مانپور کی نوجوان کمیٹی نے قرب و جوار کے سرکردہ علمائے کرام و عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے