بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کی اچھی کارکردگی پر دھن گھٹا حلقہ کے مسلم اکثریتی گاوں، قصبوں میں خوشی کی لہر

72

بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کی اچھی کارکردگی پر دھن گھٹا حلقہ کے مسلم اکثریتی گاوں، قصبوں میں خوشی کی لہر
دھن گھٹا سنت کبیر نگر،11نومبر (نوائے ملت)
عقیل احمد خان
بہار میں ہوئے حالیہ انتخابات میں آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں نے اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے مجلس پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے پانچ اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہاؤس تک پہونچایا،یہ صرف اور صرف مجلس کے تئیں لوگوں کا اعتماد اور ان کا بھروسہ ہے،واضح ہو کہ
دھن گھٹا ودھان سبھا حلقہ کے صدر عبد الحفیظ نے کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین گذشتہ کئی سالوں میں بہار کے سیمانچل اور اس کے گرد ونواح میں مسلسل محنت کرتی ہوئی آرہی ہے،اور مجلس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کے حکم پر جو بھی رفاہی کام ہورہے ہیں وہ بلا کسی تفریق مذہب وملت ہر ایک کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے،اور سب کو اس کے حقوق کے مطالبہ کے لئے مجلس کے صدر ہر وقت پوری طاقت اور قوت سے کرتے آئے ہیں،اسی کا ثمرہ ہے جو گذشتہ دنوں دیکھنے کو ملا ،انھوں نے کہا کہ
جہاں صوبائی اور قومی سطح کی پارٹیاں پیچھے رہ گئیں وہاں مجلس اتحاد المسلمین نے پوری قوت اور طاقت سے انتخابی میدان میں اتری اور پانچ اسمبلی نشستوں پر کامیابی کا پرچم گاڑدیا،
جیسے ہی نتائج سامنے آئے پارٹی کے کارکنان جوش اور جذبےسے سرشار ہوکر ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی اور مبارکباد بھی دی ،واضح ہو کہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع نیتواپور ،ناون خرد، امریا بازار,کرما پولي ، دولہا پار،روسیا بازار ،دھن گھٹا چھتہی کے علاوہ جگہ جگہ لوگوں نے جشن مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اس موقع پر دلبہار علی صدیقی ،سابق پردھان محمد احمد، محمد راشد،محمد عامر عرف بادشاہ، عبد الاحد چتوڑی، اشتیاق احمد، مولانا عبد المنان،محمد یوسف،ضیاالحق، سمیت درجنوں سے زائد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا،
عقیل احمد خان
رابطہ واٹسپ نمبر
9794379582