شہنواز عالم کی تاریخی فتح پر سرکردہ افراد نے دی مبارکبادی

21

ارریہ(راحل عرفان)ضلع کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کی ٹکٹ پر2020اسملبی انتخاب میں جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئے سابق مرکزی وزیر الحاج آنجہانی تسلیم الدین کے چھوٹے صاحبزادے شہنواز عالم کو سرکردہ نوجوانوں نے مبارکباد پیش کی ہیں مسٹر عالم کی فتح یابی پر معروف نوجوان سماجی کارکن معراج خالد

نے جیت کی مبارکباد دی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں شہنواز عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کیونکہ ہم خوش نصیب ہیں کہ شہنواز عالم میں وہ سبھی خوبیاں ہیں جو ایک ایم ایل اے میں ہونی چاہئے ان کی جیت سے جوکی ہاٹ کے عوام کی جو امیدیں ہیں میں امید کرتا ہوں وہ ان امیدوں پر کھڑا اتریں گے جبکہ معروف نوجوان اناؤنسر مولانا تحسین احمد

نے شہنواز عالم کی جیت کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ حساس سیٹ مانے گئے جوکی ہاٹ سے تاریخی جیت درج کرنا مسٹر عالم کی یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں سیاست میں ان کے راہ مزید آسان ہونے کے ایک روشن دلیل بھی تو وہیں معروف ایڈوکیٹ سعید انور نے بھی شہنواز عالم کی اس کامیابی پر مبارکباد دی پیش کرتے ہوئے کہا ایم آئی ایم کی ٹکٹ سے نو منتخب رکن اسمبلی اگر آئندہ پانچ سال عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کرلیں گے تو وہ دن دور نہیں جب انہیں بھی یہاں کی عوام ان کے مرحوم والد کی طرح پیار دیں گے