فہیم میواتی کا فرید آباد پہنچنے پر والہانہ استقبال

24

(محمد مبارک میواتی آلی میو)
ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ قرآن پاک حفظ قرآن وقراءت کا مسابقہ کا انعقاد آل انڈیا اسلامک کلچر سنٹر لودھی روڈ میں کیا گیا جس میں مدرسہ اشرف العلوم دھوج کے طالب علم محمد فہیم بن قاری محمد شبیر نے آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن مجید وقراءت میں اول پوزیشن حاصل کرکے علاقہ میوات کا نام روشن کرکے اپنے والدین واساتذہ کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے آج فرید آباد پہنچنے پر فہیم بن قاری محمد شبیر کا جمعیت علماء فرید آباد کے کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا قاری محمد مبین گراکسر اگوانپور فرید آباد،جمعیت علماء فرید آباد کے صدر حضرت مولانا جمال الدین اونچا گاؤں بلب گڑھ، نے کہا فہیم میواتی نے مدرسہ ہی نہیں بلکہ پورے علاقہ میوات کا نام روشن کرکے اپنے والدین واساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے آج فرید آباد میں والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علماء فرید آباد کے صدر حضرت مولانا جمال الدین، مولانا انعام الحسن، قاری ہارون رشید، مولانا عابد ندوی،مولانا ارشد ندوی،چودھری محمد فاروق صدیقی، مولانا مستقیم، قاری محمد مبین اگوان پور،قاری محمد شبیر، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔