شہزادیئےاسلام اپنی قدرپہچانیں.،سالک انورسالک

21

ارریہ (توصیف عالم مصوریہ)نمائندہ نوائےملت
اسلام کی شہزادیو اپنی قدر پہچانیں ہم شہزادیا اللہ کی رحمت کا سب سے بڑا ظہور ہوتی ہے.. ایک پورے گھر کی عزت ہم بیٹیوں کے کردار پر کھڑی ہوتی ہے اس لیے اپنے جذبے محبت کو صحیح سمت عطا کرے…..
محبت بہت پاکیزہ جذبہ ہے ، یہ ہمیشہ پاکیزہ لوگوں کے لیے ہی پیدا ہونا چاہیے ؛ گندے اور مطلبی لوگ اس کے حق دار نہیں
بیٹی کی سب سے پہلی محبت اس کا باپ ہوتا ہے ، اپنی پہلی محبت کو کسی پر بھی قربان نہ ہونے دیں ۔
جس باپ نے ہمیشہ آپ سے وفا کی ، آپ کی خاطر تن من دھن ، چین سکون ، سب کچھ قربان کیا ، اس سے آپ بھی وفا کریں ؛ اس کی سفید چادر کو داغ دار نہ ہونے دیں ۔
وہ ہمیشہ کی طرح آپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی آپ سے بہتر کرے گا ، اس پر پورا یقین رکھیں…
اور پھر آپ کے رب نے آپ کو جس چیز سے منع فرما دیا،، اس میں کبھی خیر نہیں ہو سکتی

اللہ پاک ہر بہن اور بیٹی کو برے لوگوں سے محفوظ رکھے ، اور والدین کی اطاعت و فرماں برداری کی توفیق عطافرمائے!! آمین ثم آمین یا رب العالمین

از: سالک انورسالک مدھوبنی