"کیبز اینڈ فلورس” عیدگاہ ہاٹ کی حکومت بہار سے خصوصی پیکیج کی مانگ –

27

ارریہ: ۲۲جولائی ۲۰۲۰؁(توصیف عالم مصوریہ)نمائندہ نوائےملت
آج بتاریخ ۲۲/ جولائی بدھ ساڑھے چھ بجے صبح” کیبز اینڈ فلورس” عیدگاہ ہاٹ دولت پور کے طرف سے کریڈیبل پبلک اسکول عید گاہ ہاٹ دولت پور ڈوبا جو کی ھاٹ ضلع ارریہ میں ماسٹر محمد مبرور صاحب ڈوبا کی زیر صدارت ایک اہم اور مطالباتی میٹنگ رکھی گئی جس میں مولانا محمد صابر قاسمی پرنسپل” کریڈیبل پبلک اسکول” عید گاہ ہاٹ دولت پور ڈوبا جو کی ھاٹ نے کہا کہ: "کوڈ ۱۹ کی وجہ سے مسلسل سوا چار مہینہ سے زیادہ پرائیویٹ اسکول، کونوینٹ اور کوچنگ سینٹرس بند ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین اپنے گھروں میں ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور علاج ومعالجہ کے لئے ڈاکٹروں کوفیس چکانے کے لئے ہاتھ میں ایک فٹی کوڑی نہیں ہے نیز شیر خوار بچےاپنی بھوک مٹانے کے لئے ایک گھونٹ دودھ کے لئے ترس رہے ہیں اور پرائیویٹ ملازمین کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ قرض مانگنے پر انہیں قرض نہیں ملتا کیوں کہ جس سے قرض مانگا جاتا ہے وہ خود تنگ دستی ، فقر وافلاس اور بھوک مری کے دہلیز پر ٹمٹما رہا ہوتا ہے ، اس لئے حکومت ہند خاص کربہارکے وزیر اعلی جناب نتیش کمار جی سےاپیل کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے پرواسی مزدوروں کی گھر واپسی کا انتظام اور ان کو کورنٹائن میں رکھنے کا مکمل نظم ،کمزور طبقے کو تین مہینے تک فری میں اناج کی تقسیم،کرونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے لئے بہار کے تقریبا تمام پنچایتوں میں ہر پریوار میں چار افراد کے لئے ماسک اور ضابن کی فراہمی وغیرہ وغیرہ کیا ہے وہیں آپ ذرا پرائیویٹ سنستھان میں کام کرنے والے ملازمین کی طرف توجہ دیں اور ان کے روشن مستقبل کا خیال رکھیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی دو وقت کی روٹی کے لئے چولہا جل سکے اور معصوم بچوں کی بھوک مٹ سکے
"ضیاء انگلش اسکول” کامت ھاٹ کے ڈائریکٹر مولانا محمد مبشر مظاہری نے حکومت بہار سے نجی اسکولوں میں کام کر رہے ملازمین کے لئے خصوصی پیکیج کی مانگ کی اور کہا کہ: "جس طرح حکومت ہند نے غریب پیکیج کلیان کے تحت جندھن مہیلا کھاتوں میں پانچ پانچ سو روپے لگاتار تین مہینے تک دیا اسی طرح بہار سرکار کو ہم نجی اسکولوں میں کام کرنےوالے ملازمین کو بھی راحت رسانی کے طورپر مالی امداد کی منظوری دینی چاہیئے”-
"علی انٹرنیشنل پبلک اسکول” کامت ہاٹ کے پرنسپل جناب محمد مدثر مظاہری نے بھی اپیل کیا کہ: "بہارسرکار کو پرائیویٹ اداروں کے لئے خصوصی مالی امداد کا اعلان جلد ہی کردینا چاہئیے تاکہ نجی اداروں میں مالی بحران کی کمی کی وجہ سے کچھ راحت اور چین و سکون کا سانس لیا جا سکے
برائٹ کیریئر اکیڈمی” عید گاہ ھاٹ دولت پور ڈوبا کے ڈائریکٹر اور اس میٹنگ کے صدر جناب ماسٹر محمد مبرور صاحب نے کہا کہ:” تمام نجی سنستھانوں کی مالی حالت کافی چرمرا گئی ہے اور دیہاتوں میں چلنے والے بہت سے ادارے اپنےآخری پائےدان میں ہے اور نجی اداروں کے ذمہ داران اپنے اساتذہ سے نظر بچا کر چلنے میں مجبور ہوگئے ہیں جو کہ ادارے اور بچوں کے حق میں رکاوٹ بن جائے ،اس لئے ہم سارے نجی اسکولوں اور کوچنگ سینٹرس کی طرف سے ترجمانی کرتے ہوئے اپنے وزیراعلی جناب نتیش کمار جی سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہم سبھوں کا خیال کیجئے اور ہماری حالت زار پر رحم کرکے اپنی عنایات وتوجہات کیجئے اور خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دے کر اس کرونا مہاماری میں ہم سب کی مدد کریں ، اس کے لئے ہم سب آپ کے صدا شکر گزار رہیں گے” ۔