یکم ذی الحجہ 23/07/2020ء بروز جمعرات قرار پائی

30

حضرات قارئین کرام!

ذی الحجہ کاچاندنظرنہیں آیا،عیدالاضحی یکم اگست کو ہوگا
رویت ہلال کمیٹی ہریانہ کے صدر محترم رہبرملت حضرت الحاج پیرجی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی حفظہ اللہ رئیس فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ نے اعلان فرمایا کہ ہمارے یہاں آج ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا اور ملک کے متعدد مقامات کی رویت ہلال کمیٹیوں کےاعلانات سے بھی چاند نہ ہونے کی خبر موصول ہوئی۔
اس لئے
(۱) یکم ذی الحجہ 23/07/2020ء بروز جمعرات قرار پائی۔
(۲) یوم عرفہ 31/07/2020ء بروز جمعہ ہے۔
واضح ہوکہ یوم عرفہ کا روزہ رکھنا مستحب ہے جس کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عرفہ (نویں ذی الحجہ) کا روزہ ہزار روزہ کے برابر ہے(ترغیب عن البیہقی۔احکام قربانی ص ۲۰) لہذا رکھنے کا اہتمام کرنا چاہئے نیز اس ماہ کے عشرۂ اول کے نو دنوں کے روزے رکھنے اور عبادت کے ساتھ شب بیداری کی بھی بہت فضیلت قرآن وحدیث میں وارد ہوئی ہے اس لئےقدر کرنے کی ضرورت ہے۔
(۳) عیدالاضحیٰ 01/08/2020ء بروزبار ہوگی۔
ان شاءاللہ