مہولی میں سيرة النبي واصلاح معاشره كانفرنس 10 نومبر كو

26

مہولی میں سيرة النبي واصلاح معاشره كانفرنس 10 نومبر كو
عقیل احمد خان
دھن گھٹا تحصیل میں واقع مشہور ومعروف بازار مہولی سنت کبیر نگر یوپی کے انصار محلہ میں ایک روزہ سیرۃ النبی واصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد 10 نومبر 2020 بروز منگل بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی استاذ الاساتذہ حافظ عبد الرشید فریدہ مارکیٹ مہولی،اور صدارت مولانا سفیان احمد قاسمی ممبئی اور نظامت مولانا وقاری محمد وسیم قاسمی ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ کریں گے،جس میں مولانا ومفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وناظم تنظیم جمیعۃ العلماء مہاراشٹر،مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی ،مولانا محمد شاہد حسن قاسمی مدھوبنی بہار،مولانا حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی،مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ناظم مدرسہ معراج العلوم چھتہی ،مولانا ندیم احمد ثاقبی مدرس عالیہ مدرسہ مصباح العلوم روضہ،مولانا وقاری نفیس احمد قاسمی شیخ الحدیث اصلاح البنات نسواں چھتہی اور مولانا محمد حسان ندوی مدرسہ مصباح العلوم مہولی خطاب کریں گے،نعت ومنقبت کا نذرانہ عالمی سطح کے شاعر اسد مہتاب ،مولانا عبد الغفار مظاہری،وثیق رھبر کبیر نگری،اور ڈاکٹر اطہر حسین حقی رحمانی پیش کریں گے _
جلسہ کے کنوینر عبد القادر ببلو،عبد الصمد،حافظ محمد عثمان اور جنید احمد انصاری نے لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے