ماہ ذی الحجہ 1441ھ کا چاند 21/07/2020 ءکو ہونے کا امکان

19

رویت ہلال کمیٹی ہریانہ واقع فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ یمنانگرہریانہ کے صدر محترم رہبر ملت حضرت الحاج پیر جی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی حفظہ اللہ نے کہا کہ ماہ ذیقعدہ اختتام کو ہے اب ذی الحجہ کا مہینہ آیا چاہتا ہے۔

اس مہینہ کے چاند دیکھنے کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسی ماہ میں عید قرباں اورحج جیسی عظیم عبادات انجام دی جاتی ہیں۔

اس لئے اپیل کریں گے کہ تاریخی حساب کو صحیح ودرست رکھنے کےلئے چاند دیکھنے کا اہتمام کرکے ثواب کے حقدار قرار پائیں۔

کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد ناصر ایوب ندوی بوڑیاوی نے کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنے اپنے علاقہ کی رویت ہلال کمیٹیوں اور دینی اداروں کو شہادت کے ساتھ اطلاع فراہم کرنے کا اہتمام کریں۔