محمد فہیم میواتی نے کل ہند مسابقہ حفظ وقراءت میں اول پوزیشن حاصل کی

61

علمی شخصیات میں خوشی کی لہر

( محمد مبارک میواتی آلی میو)

مدرسہ اشرف العلوم دھوج کے طالب علم محمد فہیم بن قاری محمد شبیر نے ایرانی کلچر ہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام اسلامک کلچر سینٹر لودھی روڈ پر کل ہند مسابقہ حفظ وقراءت قرآن مجید میں اول پوزیشن حاصل کرکے مدرسے کے ساتھ ساتھ علاقہ میوات کا نام روشن کرکے اپنے والدین واساتذہ کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے، دو روزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ وقراءت قرآن مجید ایران کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام عمل میں آیا ہے، جبکہ مسابقہ قراءت میں میوات کے ہی مدرسہ ابی بن کعب تحفیظ القرآن گھاسیڑہ کے استاد قاری محمد خالد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، پوزیشن حاصل کرنے والے مساہمین کو پندرہ ہزار روپے نقد و ایران کے سفیر ڈاکٹر علی صاحب کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا، مسابقہ حفظ وقراءت قرآن مجید میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایران میں ہونے والے انٹرنیشنل مسابقہ قرآن میں حصہ لینے کا راستہ بھی صاف ہوگیا ہے، وہیں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو میوات کی علمی شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، جامعہ صدیقیہ عین العلوم نوح کے مہتمم مفتی محمد تعریف سلیم ندوی، مولانا ارشد عالیاوی گھاسیڑہ،مولانا دلشاد، مولانا توصیف الحسن،محمد مبارک میواتی آلی میو ،جمعیت علماء فرید آباد کے صدر مولانا جمال الدین اونچا گاوں بلب گڑھ، مولانا عابد حسین امام وخطیب جامع مسجد سیکٹر چھ فرید آباد، قاری محمد زکریا استاد مدرسہ افضل العلوم عیدگاہ روڈ مہوں ،مولانا صابر مظاہری ساکرس ،قاری محمد اسلم بڈیڈوی، ابو عاصم رایبکا الور، قاری مبین احمد گراکسر اگوان پور فرید آباد، میوات لیٹیسٹ گروپ، میواتی تہذیب و ثقافت گروپ کے سبھی ممبران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے