محمد نبیل کرہی نے سی بی ایس سی کے دسویں کے امتحان میں 93فیصدی نمبر لاکر گاوں اور علاقے کا نام کیا روشن

21

*محمد نبیل کرہی نے سی بی ایس سی کے دسویں کے امتحان میں 93فیصدی نمبر لاکر گاوں اور علاقے کا نام کیا روشن*

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اگر آپ کے عزائم بلند ہوں جذبات سچے ہوں محنت اور جد جہد کرنے کا مزاج ہو زندگی میں کچھ بننے کا سچا جذبہ ہو تو انسان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے آج سی بی ایس سی کے دسویں جماعت کے آئے نتائج میں محمد نبیل ابن محمد اسجد خان کرہی نے 93 فیصدی امتیازی نمبر لاکر یہ سچ ثابت کردیا کہ جب ارادہ مصمم اور جذبہ جوان ہو تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے محمد نبیل کی دلی خواہش ہے کہ کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین کی آنکھوں میں سجے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں یہ کامیابی صرف نبیل یا انکے والدین کی خوشی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ انکے گاوں اور پورے علاقے کے لئے خوشی کا باعث ہے بلا شبہہ قوموں کی مجموعی کامیابی یا ناکامی میں نوجوان طبقہ ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے آیا ہے اور اتا رہے گا کہا جاتا ہے کہ جس ملک یا قوم کا نوجوان بگڑ جائے پھر کوئی زمین کی طاقت اسے ترقی سے ہمکنار نہیں کرسکتی اسی لئے دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اور ملک و معاشرے کی ترقی کا استحکام اور اس کے قیام کے لئے اپنے نوجوانوں کی تعلیم تربیت کے لئے خاص اقدامات کرتے ہیں کیونکہ اگر نوجوان درست ڈگر سے ہٹ جائے تو معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہوجاتا ہے اور ترقی کی راہ رک سی جاتی ہے طلبہ قوم و ملت کے نگہبان و پاسبان ہوتے ہیں اور مستقبل کے معاشرے کی تشکیل میں یہ کلیدی کردار انجام دیتے ہیں اس لئے ہر کامیاب بچے کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سماجی اور انسانی حق بنتا ہے محمد نبیل سعودی عرب الدمام انٹر نیشنل انڈین اسکول کا طالب علم ہے ہماری دعا ہے کہ نبیل زندگی میں مزید اگے بڑھے اور اس کے ھو خواب ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں اج جو اس نے دسویں کے نتائج میں کامیابی حاصل کی ہے ایسے ہی زندگی کے ہر امتحان میں امتیازی پوزیشن لیکر مزید اگے بڑھے