جمعیۃ علماء ضلع بستی یوپی کے زیر اہتمام مولانا متین الحق اسامہ قاسمی رحمہ اللہ صدر جمعیۃ علماء اترپردیش کی سانحۂ ارتحال پر آن لائن تعزیتی میٹنگ ہوئی میٹنگ میں مولانا مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی گئی اور یہ بات طے پائ کہ ائمۂ مساجد علماء کرام مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب کر یں ‘ میٹنگ میں مولانا اسامہ کی دینی عصری تعلیمی خدمات اور ان کے لوث ملی تنظیمی حوصلہ بخش امور کو سراہا گیا اور اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ واقعی مرحوم مشرقی اتر پردیش میں تحریک احیاء دین کے محرک دارالعلوم دیوبند اور اکابرین ملت کےاعلامیہ کے ترجمان ‘ ملت اسلامیہ کے نقیب ‘ تحفظ ختم نبوت کے امین ‘ شعائر اسلام کے محافظ اور اصلاح معاشرہ مشن کے زبردست داعی اور مبلغ اسلام تھے بلکہ جمعیۃ علماء اتر پردیش کے وفاشعار مردآہن کے روپ میں ایک کامیاب رضاکارکیطرح بحیثیتِ صدر اترپردیش تا حیات ریاست و ملت کی سالمیت اور خدمت خلق کے لئے سرگرم عمل رہے جمعیۃ علماء ضلع بستی اترپردیش کے اراکین نے مولانا کی سانحۂ وفات کو علمی ملی اور اصلاحی دنیا کے حوالے سے خسارہ قرار دیا اور مرحوم کی خدمات کے تناظر میں اِنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے کلمات دعائیہ کے ذریعہ دعاء مغفرت کی اوریہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس پس ماندگان کو صبر جمیل اور ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطا فرمائے آمین اراکین میں مولانا ظہیر انوا ر قاسمی سرپرست جمعیۃ علماء ضلع بستی ‘ ضلع صدر مولانا عبد القیوم قاسمی ‘ مولانا قیام الدین القاسمی جنرل سکریٹری ‘ ضلع خازن مولانا حفیظ الرحمن قاسمی ‘ نائب صدر مولانا ابو الکلام مظاہری ‘ نائب صدر مولانا عبد الحلیم مظاہری. ‘ نائب صدر مولانا وصی اللہ قاسمی ‘ مولانا نبی سرور قاسمی ‘ مولانا ارشداللہ مفتاحی ‘ مولانا محمد صدیق صدیقی ‘ مفتی سعید احمد مظاہری ‘مولانا مہرعلی مظاہری ‘ مولاناشفیق الرحمن قاسمی ‘ مولانا محمد احمد قاسمی ‘مولانا محمد اشرف جہانگیر ‘ ڈاکٹر منصور احمد قاسمی ‘ حضرات نے تعزیتی تجویز کومنظوری دی اور کلمات دعائیہ اورسلام کے ذر یعہ میٹنگ اختتام پزیر ہوئ