شان رسالت میں گستاخی کرنے پر پھلوریا میں فرانس کے خلاف زبردست احتجاج!

15

سیتامڑھی (شکیب الاسلام) حالیہ دنوں میں فرانس کے ایک اندر ٹیچر نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے بناکر ایک بار پھر سے فرانس کے اندر اسلام مخالف طاقتوں کو ہوادی ہے، جس کے بعد ایک عاشق رسول نے اسکا سر قلم کردیا،رد عمل کے طور پر انتہا درجہ کے اسلام دشمن اور امن کے مخالف فرانسیسی صدر میکرون نے ان گستاخانہ خاکوں کو سرکاری سطح پر جواز فراہم کردیا جو اس بدبخت کی دریدہ دہنی اور اسلام دشمنی کی واضح مثال ہے
اس واقعہ کے بعد سےہی پوری دنیا کے مسلمانوں میں زبردست غم و غصہ کا ماحول ہے اور انکے جذبات بری طریقے سے مجروح ہوئے ہیں اسلامی ملکوں سے فرانس کے معاشی بائکاٹ کی اچھی خبریں آرہی ہیں، اور ہر طرح سے پوری دنیا کے مسلمان فرانس اور اسکے صدر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،
ریاست بہار کے سیتا مڑھی کے پھلوریہ گاؤں میں مولانا آزاد چوک پر بھی بعد نماز جمعہ عاشقان رسول اور فدایان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرانس کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر مسجد کے امام مولانا فیض قاسمی اور مشہور صحافی سیف الاسلام مدنی نے اقوام مسلم سے فرانس کے معاشی بائکاٹ کی اپیل کی اور کہا مغرب اب دوبارہ سے اسلام کے خلاف محاذ آرائی کررہا ہے اور مسلمانوں کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ناپاک حرکتیں کررہا ہے اس لئے پورے عالم اسلام اور اسلامی سلطنت کے حکمرانوں کو فوری طور پر فرانس کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اور دشمنان اسلام اس طرح کی ناپاک حرکت نہ کرسکیں اس موقع پر مولانا محمد فیض صاحب قاسمی صحافی سیف الاسلام مدنی سابق مکھیاں محمد طفیل محمد ابوذر محمد احمد علی محمد رضی کمال مولانا محمد کوثر حافظ محمد سمیع اللہ محمد عمران محمد آصف شاہنواز سمت سینکڑوں لوگ موجود تھے!