توہین رسالت ایک جرم مسلسل،سالک انورسالک

24

توہین رسالت ایک جرم مسلسل،سالک انورسالک
دشمنانِ اسلام نے آپ صل اللہ علیہ وسلم کی شان رسالت کو ہمیشہ اپنی کم ظرفی اور کمینگی کے اظہار کا نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے دراصل کفار ہر چند ماہ بعد مسلمانوں کی غیرت کا امتحان لیتا ہیں کبھی خاکے بنا کر تو کبھی فلمیں بنا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے اور ان کے جذبات کو اشتعال دلایا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں فرانس میں نعوذبااللہ سرکاری سطح پر نبی ‏‎ کریم صل اللہ علیہ وسلم کے خاکے شائع کر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے وہ ہر دین کے عقل مند لوگوں کے نزدیک انتہائی قابل مذمت ہے…
‏‎نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کےلیے دنیا میں ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔ آنحضور صل اللہ علیہ وسلم سے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے…. اور فرانس نے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس حوالے سے میری گزارش ہے کہ دنیا بھر کے اہل اسلام نبی کی شان میں گستاخی کر نے والوں کے خلاف آواز بلند کریں، فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اور فرانسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے آواز اٹھائیں، فرانس سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے لیے دباؤ بڑھائیں..
دشمنانِ اسلام کو سمجھا دیں کہ عزت اسی کی ہو گی جو سرکار دو عالم کی عزت کرے گا.