رسول اکرم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے : مولانا محمد حسان ندوی

51

رسول اکرم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے : مولانا محمد حسان ندوی
عقیل احمد خان
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) ترقیاتی بلاک بلہر میں واقع شہر پنچایت بلہر خورد میں واقع جامع مسجد ام المومنین خدیجہ الکبری للبنات میں ایک پروگرام بعنوان سیرت مصطفی اور ہمارا لائحہ عمل،، منعقد ہوا،جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن کو ہر کام میں نبی کی پیروی کرنی چاہیے اور ان کی زندگی کو نمونہ عمل بنانا چاہئیے اور ہر وقت نبی کی سیرت اور سنت پر عمل کرتے رہنا یہی نبی سے محبت ہے،نبی کریم کی پوری زندگی ہمارےلیے نمونہ عمل ہے،کسی بھی شخص سے محبت کرنے کے لئے خاص طور سے چار مقاصد کار فرما ہوتے ہیں،اول مال دوسرے امید مأل تیسرے جمال چوتھے کمال انہیں وجوہات پر لوگ ایک دوسرے سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں،لیکن یہ چیزیں ہر انسان کے اندر مکمل طور پر نہیں ہوتی ہیں،لیکن ہمارے نبی کے اندر یہ چیزیں بدرجہ اتم موجود ہیں،مولانا نے کہا کہ نبی کو ماننے کے ساتھ ساتھ نبی کی ماننا بھی نہایت ضروری ہے،اس لئے ہمارا رویہ یہی ہونا چاہیے کہ ہم کسی سے لین دین معاملات میں نبوی طریقہ اختیار کریں،
اس موقع پر مولانا عبدالماجد مظاہری،مولانا اختر حسین ندوی،ماسٹر منور حسین،چافظ ابو الوفاء ماسٹر ابو الکلام, محمد یوسف،مہدی حسن،اور صابر علی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے