موضع مانپور میں صوبائی سطح کا والی بال کھیل کا انعقاد 31 اکتوبر کو

27

دھن گٹھا ( سنت کبیر نگر) ( ایس این بی) تحصیل حلقہ دھن گھٹا واقع موضع مانپور میں شمشاد گاما آٹو سیلس کی جانب سے دو روزہ والی بال کھیل منعقد ہوگا، جس میں صوبائی سطح کی ٹیمیں شریک ہوں گی،کھیل کا افتتاح والی بال کمیٹی کے ضلع صدر سابق بلاک پرمکھ ناتھ نگر راکیش چترویدی کریں گے،مہمان خصوصی کے طور پر خلیل آباد صدر سیٹ کے ممبر اسمبلی دگوجے نارائن چترویدی عرف جے چوبے ہوں گے،شمشاد گاما آٹو سیلس و ٹاٹا بریک فیلڈ مانپور کے پروپرائٹر شمشاد احمد عرف گاما نے بتایا کہ ہندوستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی گاؤں ہی میں بستی ہے وہاں باشندوں اور نوجوانوں میں کافی شوق اور خوبیاں ہوتی ہیں لیکن انہیں اپنے جوہر دکھانے کا موقعہ نہیں مل پاتا ہے،اسی لئے ان کی خوبیاں اور ان کے جوہر اسی میں چھپ جاتے ہیں،ان کو نکھارنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمار ا عزم ہے،اسی لئے ہم یہ پروگرام کروارہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح 31 اکتوبر کو ہوگا اور اس کا اختتام 1 نومبر کو معروف ومشہور سماجی شخصیت اور سوریا انٹر نیشنل اکیڈمی خلیل آباد کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ادے پرتاب چترویدی کریں گے۔

والی بال کھیل کے کنوینر دلشاد احمد خان عرف ڈی، کے نے تمامی کھلاڑیوں سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔