بہار : ضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ایمانی فریضہ : ڈاکٹر نیہا ثمر

35
ضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا دینی اور ایمانی فریضہ ہے ۔ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے جو حالات سامنے آئے ہیں۔
جس بدحالی کا ہمارا ملک شکار ہواہے ،جس طرح کمزور مزدوروں پر فاقہ کشی اور مصیبت کا پہاڑ ٹوٹا ہے اس کوالفاظ میں بیان کرناممکن نہیں ۔یہ باتیں ڈاکٹر نیہا ثمر نے صحافی شاداب انجم کو فون پر کہیں۔
ڈاکٹر نیہا ثمر نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ضرورت مندوں کی امداد کے لیے آگے آئیں،عالمی وباء کرونا وائرس سے نپٹنے کے لیے متحد ہوکر اسی طرح ہم سب ایک دوسرے کی امداد کے لیے آگے آئیں۔
ہم تمام اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم اس لاک ڈاؤن جیسی مصیبت کی گھڑی میں بے سہارا اور غریبوں کی مددکریں گے اور کسی کو بھوکا نہیں سونے دیں گے۔