سیرت کا ہر گوشۂ قابل تقلید : مفتی حفیظ اللہ قاسمی

45

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) (عقیل احمد خان) مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی میں ایک تقریب رسم اجراء وسیرۃ النبی کے عنوان سے منعقد ہوئی جس کی سرپرستی مولانا مقبول احمد جونپوری بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ،صدارت مفتی محبوب احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی پوکھرہ اور نظامت مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے انجام دیا ، اس موقع پر مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمیعۃ العلماء مہاراشٹر وناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کی زندگی ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ ہے،ان کی زندگی کا ہر پہلو قابل تقلید اور ستائش ہے،اور ان کی شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ان کی زندگی ہر اعتبار سے ہمارے لئے مثالی ہے،

مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ صحابہ کرام کی زندگی مکمل اس بات کی غماز ہے کہ صحابہ نے نبی کی ہر بات کو لیا اور اسے زندگیوں میں ڈھال لیا تھا اسی کا نمونہ ہے کہ وہ ہرجگہ کامیاب وکامرانی رہے،ان کی زندگی تکلفات اور تصنعات سے بالا تر تھی،مولانا عطاء اللہ حلیمی نے کہا کہ خدا خود نبی کی تعریف کرتا ہے اور ان کی مدح سرائی کرتا ہے تو ہماری کیا بساط کہ ہم مدح سرائی کریں،نبی کی ذات ان تمام چیزوں سے بالاتر ہے،اس موقع پر مولانا محمد حسان احمد قاسمی خطیب جامع مسجد مہولی نے کہا کہ صحابہ کرام اپنی جانوں کو نبی کی ایک ایک ادا پر قربان کرتے تھے،اور ہر طرح سے ان پر نچھاور رہتے تھے،
اس موقع پر مولانا لئیق احمد قاسمی،مفتی سعید احمد مظاہری،حافظ عبد الرشید،مولانا زبیر احمد قاسمی،نمائندہ عقیل احمد خان حافظ محمد عیسی،سماجوادی اقلیتی سیل کے ضلع صدر اسد مہتاب،مولانا عبد الغفار مظاہری،محمد مسلم خان پردھان مانپور،مولانا مفتی احتشام الحق مظاہری،ابو الوفاء خان،نثاراحمد،رضی احمد،ابوسعد،اور فضیل احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے _