تبلیغی جماعت معاملہ : دہلی کی عدالت نے 150 انڈونیشیائی شہریوں کو ضمانت دی

21
دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز 150 انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔
اس کے علاوہ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مشنری سرگرمیوں میں حصہ لیا اور کووڈ 19 کی وبا کے بعد جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گورموہن کور نے غیرملکیوں کو 10000-10000 روپے کے ذاتی مچلکے پر راحت دی۔
ملزمین کے وکلاء اسیما منڈلا، منداکنی سنگھ اور فہیم خان نے بتایا کہ ملزم بدھ کے روز ’پلی بارگین ‘ درخواست دائر کریں گے۔’پلی بارگین‘ کے تحت ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کم سزا کی درخواست کرتا ہے۔
یہ ان مقدمات میں دائر کی جاسکتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ان غیر ملکیوں نے مارچ میں نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کی۔