ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کورونا پازیٹو

41

واضح ہوکہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کورونا وائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔ شکتی کانت داس نے بتایا ہے ان میں وائرس کی علامات نہیں ہیں اور انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ ریزرو بینک کا کام نارمل طریقے سے چلتا رہے گا اور وہ آئیسولیشن سے کام کریں گے۔