مدھیہ پردیش میں ضمنی الیکشن سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا

13

واضح ہو کہ مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ سے پہلے برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے اس کے ایک رکن اسمبلی راہل سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے بعد بی جے پی میں شامل کرلیا۔ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنودت شرما اور شہری ڈیولپمنٹ اور رہائش کے وزیر بھوپندر سنگھ کی موجودگی میں راہل سنگھ نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔اس سے پہلے انہوں نے اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما کو رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی نامہ حوالے کیا،جسے قبول کرلیا گیا۔