تعلیم انسان کا اصلی زیور ہے

19

مولانا اعجاز عرفی قاسمی

جس قوم نے (نوائے ملت نیوز میوات- مبارک میواتی آلی میو) تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا وہی قومیں آج زندہ ہیں آل انڈیا تنظیم علماء حق کے صدر حضرت مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے بذریعہ ٹیلی فون پر نمائندہ کو بتایا کہ مکاتب کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر بھی توجہ دینا ہماری ذمہ داری ہے مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہا جس قوم نے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے وہی قومیں آج زندہ ہیں آل انڈیا تنظیم علماء حق صوبہ ہریانہ کے صدر حضرت مولانا محمد مبارک میواتی آلی میو نے کہا ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد میوات میں مکاتب کو مضبوط کرنا ہے، آل انڈیا تنظیم علماء حق کے جنرل سیکریٹری مولانا صابر اشرف اٹاوڑی نے کہا ہمیں تنظیم کی جانب سے جو ذمہ داری ملی ہے ہم اس کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے مولانا صابر نے کہا کہ بہت جلد ہریانہ میں تنظیم کو مضبوط و مستحکم بنایا جائے گا انہوں نے کہا سبھی مکاتب کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی جوڑا جائے گا