کل ہند تحریری مسابقہ برائے طلبہ وطالبات

69

کل ہند تحریری مسابقہ برائے طلبہ و طالبات دینی وعصری مدارس وکالجس ویونیورسٹیز

زیر اہتمام :یسرنا القرآن اکیڈمی ،حیدرآباد، انڈیا موجودہ
حالاتِ کے پیش نظر دینی وعصری علوم کے طلبہ وطالبات کے لیے یسرنا القرآن اکیڈمی ،حیدرآباد کی جانب سے دوسرا’’کل ہندتحریری مسابقہ‘‘منعقد کیا جارہا ہے,جس میں کسی بھی دینی مدرسے،جامعہ، یا عصری اسکول کالج اور یونیورسٹی میں پی۔ہیچ ۔ڈی تک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

انعامات :
(۱) پہلا انعام : 50,000/-( پچاس ہزار روپئے نقد)
(۲) دوسرا انعام : 30,000/-(تیس ہزار روپئے نقد)
(۳) تیسرا انعام : 20,000/-( بیس ہزار روپئے نقد)
دس اعزازی انعامات فی کس نقد (1,000/-ایک ہزار روپئے)

عناوین :
(۱) اردو تفاسیر کا تقابلی جائزہ
(۲) اردو زبان کی گمشدہ تفاسیر
(۳) غیر مسلم مفکرین کی تفسیری خدمات
(۴) خواتین کی تفسیری خدمات
(۵) عربی تفاسیر کے اردو ترجمے۔ تعارف وتجزیہ

شرائط :

٭ مضمون کسی ایک عنوان پر ہو اور صفحاتکم از کم پچاس(50) اور زیادہ سے زیادہ اسی (80) ہوں۔
صفحہ A4سائز کاہونا چاہئے،اور ہر صفحہ پر سولہ16 سطر ہوں،(مضمون کمپوز شدہ (فونٹ سائز 16)یا خوش خط تحریر کیا جائے،خراب یا ناقابل فہم خط میں لکھی گئی تحریریں مسترد کردی جاسکتی ہیں)۔

٭ مضمون صرف اُردو زبان ہی میں تحریر کیا جائے۔
٭ مضمون Word،inpage urduاور PDFمیں بذریعہ ای میل info.yqa@gmail.comپر روانہ کریں ۔
٭ مضمون مقررہ وقت کے اندر ارسال کیا جائے، وقت مقررہ کے بعد روانہ کی جانے والی تحریریں قابل قبول نہیں ہوں گی ۔

٭ رجسٹریشن صرف آن لائن ہوگا۔جس کے لیے گوگل فارم تیار کیا گیا ہے جس کی لنک کے لیے 9391779112 پر واٹس آپ کریں ۔

٭ اس مسابقہ میں کسی بھی مدرسہ ؍ جامعہ ؍اسکول ؍ یونیورسٹی میں پی۔ہیچ۔ڈی تک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔

٭ مضمون کے ساتھ اپنے مدرسہ ؍ جامعہ ؍اسکول ؍ یونیورسٹی کی تعلیمی رپورٹ روانہ کرناضروری ہے۔ورنہ مضمون قبول نہیں کیا جائے گا ۔

٭ مسابقہ سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کا فیصلہ آخری اور حتمی ہوگا۔

٭ مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2020 بروزمنگل ہے۔

٭ موصولہ مضامین کے تمام حقوق یسرنا القرآن اکیڈمی کے ہوں گے۔

٭ انعام یافتہ گان کا اعلان25 اکتوبر 2020 بروز اتوارکو کیا جائے گا ۔
ان شاء اللہ
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScjv7GuXKHv69bG9l
معاونین:سید ظہیر دانش عمری ؍ شیخ اسماعیل افضل
9391779112 / 9701065617