وکاس دوبے انکاؤنٹر : دگ وجے سنگھ نے عدالتی جانچ کا کیا مطالبہ !

25
دگوجے سنگھ نے سوال اٹھایا ہے کہ گزشتہ تین چار روز میں وکاس دوبے کے دو دیگر ساتھیوں کا بھی انکاؤنٹر ہوا ہے لیکن سبھی انکاؤنٹر کا طریقہ ایک جیسا کیوں ہے ۔
بھوپال ۔ 10 جولائی 2020
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ سے گینگسٹر وکاس دوبے کی گرفتاری کے معاملے میں عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
دگوجے سنگھ نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہا ہے کہ یہ پتہ لگانا ضروری ہے کہ وکاس دوبے نے مدھیہ پردیش کے اجین مہاکال مندر کو ہی خودسپردگی کے لئے کیوں منتخب کیا۔ مدھیہ پردیش میں کون سے طاقتور لوگوں کے بھروسے وہ یہاں اترپردیش سے انکاونٹر سے بچنے کے لئے آیا تھا۔
digvijaya singh
@digvijaya_28
यह पता लगाना आवश्यक है विकास दुबे ने मध्यप्रदेश के उज्जैन महाकाल मंदिर को सरेंडर के लिए क्यों चुना? मध्यप्रदेश के कौन से प्रभावशाली व्यक्ति के भरोसे वो यहाँ उत्तर प्रदेश पुलिस के एनकाउंटर से बचने आया था?
6:31 AM · Jul 10, 2020
کانگریس لیڈر نے کہا کہ "میں شیوراج سے وکاس دوبے کی گرفتاری یا خودسپردگی کی عدالتی جانچ کی مانگ کرتا ہوں۔ اس گینگسٹر کے کس لیڈر اور پولس اہلکاروں سے تعلقات ہیں ان سب کی جانچ ہونی چاہیے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "عدالتی تحویل میں رکھتے ہوئے اس کی پختہ حفاظت کی جانی چاہیے تھی تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔
جس کا شبہ تھا وہ ہوگیا۔ وکاس دوبے کا کس کس سیاسی لوگوں، پولس اور دیگر سرکاری افسران سے رابطہ تھا، اب پتہ نہیں چل سکے گا۔” ساتھ ہی دگوجے سنگھ نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ تین چار روز میں وکاس دوبے کے دو دیگر ساتھیوں کا بھی انکاؤنٹر ہوا ہے لیکن سبھی انکاؤنٹر کا طریقہ ایک جیسا کیوں ہے؟