کووڈ۔-19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے

41
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کرکے طلبا کو ان کے ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گاندھی نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا، ”کووڈ۔-19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہئے۔“
انہوں نے کہا کہ ”کووڈ -19نے سب کو نقصان پہنچایا ہے،ہمارے طلباء جو کالج،یونیورسٹی میں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یو جی سی الجھن
کی صورت حال پیدا کرنے کے بجائے واضح فیصلہ کرکے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔
Rahul Gandhi
@RahulGandhi
It is extremely unfair to conduct exams during the Covid19 pandemic. UGC must hear the voice of the students and academics. Exams should be cancelled and students promoted on basis of past performance. #SpeakUpForStudents
0:07
349.7K views
10:13 AM · Jul 10, 2020