جن طلبہ و طالبات نے مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ سے 2020میں عالم سال اول اور دوم۔
فاضل سال اول کے لیے فارم بھرا ہے ان کے لیے ضروری اعلان یہ ہے کہ ان لوگوں کا امتحان گھر بیٹھے ہی ہونا ہے۔

ان لوگوں کو کرنا یہ ہوگا کہ وہ لوگ اپنے موبائل سے یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اس لنک کو ڈاؤن لوڈ کر اس سے ہر مضمون کا سوال نامہ Question papers کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا جواب لکھیں گے۔

ہر مضمون کا جواب الگ الگ A4 سائز پیپر میں لکھ کر 15.10.2020.تک جو جس مدرسہ سے فارم بھرے ہیں اس مدرسہ تک پہونچا دیں۔
اگر اس میں سستی یا مذکورہ تاریخ تک متعلقہ مدارس تک نہ پہنچا پائیں تو امیدوار خود ذمہ دار ہوں گے۔
متعلقہ مدرسہ یا یونیورسٹی نہیں۔

یہ لنک مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ کے ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

اس سلسلے میں اگر کسی امیدوار کو پریشانی کا سامنا ہو تو امید وار جس مدرسہ سے فارم بھرے ہیں یا جس کے ذریعے فارم بھروائے ہیں ان سے رابط کریں۔
فقط والسلام۔
سرفراز عالم رضوی
الجامعتہ الرضویہ پٹنہ