میوات کی نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکار پریشان: ساہون خان

59

نوائے ملت نیوز میوات
( مبارک میواتی آلی میو )

میوات کی نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکار پریشان: ساہون خان

ضلع نوح میوات کے کاشتکار نہر نالوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال ہیں جس کی وجہ سے اکتوبر نومبر میں گیہوں کی فصل بونے کے لئے نہروں میں پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے کاشت کار خراب حالت کی طرف جارہے ہیں اور نہروں میں پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں کسان پہلے ہی بربادی کے دہانے پر کھڑے ہو چکے ہیں میوات کے کاشتکار نوح کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع کے تمام قائدین اور وزراء سے بھی اپیل کر چکے ہیں کاشتکاروں نے کہا اگر ہماری نہروں میں وقت پر پانی نہیں آیا تو بوائی نہیں ہوگی اور کسانوں کی معاشی حالت اور خراب ہوگی جس کے لئے انتظامیہ بڑی حد تک ذمہ دار ہوگی فصلوں کی بوائی کا وقت آہستہ آہستہ سامنے آرہا ہے جس کی وجہ سے کسان بار بار انتظامیہ سے التجا کررہے ہیں اس سلسلے میں سماجی کارکن ساہون خان سماجی کارکن اور گاؤں کے ممبر پنچایت وارڈ نمبر 20 سے پنچ ساہون خان نے کہا ہم حکومت ہریانہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ میوات کو جلد از جلد نہری پانی مہیا کرایا جائے