ہوماعلان واشتہاراتپروفیسر شکیل احمد قاسمی نے بسفی کے تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا

پروفیسر شکیل احمد قاسمی نے بسفی کے تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا

فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی ،پٹنہ ان دنوں تعلیمی دورے پر ہیں ۔جامعہ عائشہ ،نورچک، بسفی ، مدھوبنی کے تعلیمی جائزہ کے بعدانہوں نے فرمایا کہ طالبات کی تعلیم و تربیت کی غیر معمولی اہمیت ہے ۔ مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے جبکہ عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے۔ ایسی مثالیں آپ کو ملیں گی کہ باپ تعلیم یافتہ تھے ،بچے تعلیم یافتہ نہیں ہو سکے لیکن ایسی مثالیں آپ کو نہیں ملیں گی کہ ماں تعلیم یافتہ تھی اور بچے تعلیم سے محروم رہ گئے ۔ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، ان کی تربیت کا مسئلہ بے حد اہم ہے، اس معاملے میں ذمہ داروں کو بہت حساس رہنا چاہئے ۔ چند سال قبل اس ادارہ کا قیام مولانا حسنین قاسمی اور مولانا نسیم صاحبان کی کوششوں سے عمل میں آیا، جامعہ عائشہ میں خاصی تعداد میں طالبات زیر تعلیم ہیں ، نامساعد حالات میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔
پروفیسر مولانا قاسمی نے بسفی کے تعلیمی دورے کے دوران ابوبکر صدیق اکیڈمی ،بسوریا کے معائنہ کے بعد اکیڈمی کے ذمہ دار جناب طارق منہاج سے تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں برلینٹ انٹرنیشنل اسکول، بانکا کے معائنہ کے بعد اس ادارہ کے ذمہ دار جناب سیف اللہ ندوی نے تعلیمی پیش رفت سے واقف کرایا ، لاک ڈائون کے بعد دونوں اداروں میں بچوں کی تعداد دیکھ کر جناب قاسمی نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کو مزید ترقی دینے کا مشورہ دیا۔دوسرے اداروں کی تفصیلات بعد میں پیش کے جائیگی۔

کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے