میوات کو تعلیمی،صحتی، اخلاقی اور معاشی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے علماء کرام کی میٹنگ منعقد

23

نوائے ملت نیوز میوات ( مبارک میواتی آلی میو )
انجمن اصلاحِ میوات کے زیر اہتمام علاقہ چوراسی (میوات) کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ مینار والی مسجد گاؤں ستلاكا میں ناصر حسین زکریا اُٹاوڑی کی صدارت میں منعقد ہوئی، میٹنگ کو کامیاب بنانے میں حضرت مولانا راشد صاحب ناظم اعلیٰ انجمن اصلاحِ میوات اور انجمن کی گورننگ باڈی نے کلیدی کردار ادا کیا، میٹنگ کے موضوع کے مطابق مندرجہ ذیل نکات پر تفصیلی باتیں ہوئیں،اور علماء کرام کے سجھاؤ کے مطابق مستقبل میں عزائم کی تکمیل کے لئے گائیڈ لائنز کا بھی تعین کیا گیا،
(1)- سماج میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ پیدا کرنا،
(2)- انجمن اصلاحِ میوات کی علماء یونٹ کو مضبوط کرنا،
(3)- اپنی مسجد کے اطراف کے نوجوانوں کی انجمن کی گائیڈ لائنز کے مطابق اصلاح کرنا،
(4)- میوات کو تعلیمی، صحتی، اخلاقی اور معاشی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم بنانا،

(5)- ائمہ کی پریشانیوں کے مستقل حل کیلئے تنظیم ائمہ کا رجسٹریشن،
(6)- میواتی نوجوانوں کو بجنیس و دیگر روزگار سے وابستہ کرنے کیلئے باقاعدہ کیمپس کی ابتداء،
(7)- ائمہ کی معاشی صورتحال کے پیش نظر گروپ بجنیس کیلئے کئے گئے عملی اقدامات کی کارگزاری،
علاقہ چوراسی کے تقریبا 150 ائمہ و علماء نے میٹنگ میں شرکت کی، حضرت مولانا فخر الدين صاحب شاہی امام قصبہ دھوج کی دعاء پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، باشندگان ستلاكا نے جملہ حاضرن کو پر تکلف ظہرانہ بھی پیش کیا،