قاری رمضان صاحب کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد چار اکتوبر کو بلب گڑھ میں آج

51

پلول میوات 03 اکتوبر پریس ریلیز فقیہ النفس جامعہ دار الھدی کے مہتمم جامع مسجد عیدگاہ بلب گڑھ کے امام وخطیب قاری محمد رمضان صاحب کا تین روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا جس سے علاقہ میوات بشمول ہریانہ، راجستھان، یوپی، ہماچل،چنڈی گڑھ میں غم کی لہر دوڑ گئی تھی قاری محمد رمضان صاحب کو انکو انکے آبائی گاؤں روپڑاکا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا، آج بلب گڑھ جامع مسجد عیدگاہ روڈ سیکٹر چھ فرید آباد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے قاری محمد رمضان صاحب ہریانہ حج کمیٹی کے ممبر، سرپرست وائمہ وقف بورڈ تھے وہ غریبوں کے مسیحا تھے انکے انتقال پر میوات کے علمی حلقوں میں بے حد غم پایا گیا ہے آج صبح چار اکتوبر کو قاری محمد رمضان صاحب کی رہائش گاہ جامع مسجد عیدگاہ سیکٹر چھ پہنچ کر تعزیت میں شامل ہوں مولانا جمال الدین اونچا گاؤں نے بتایا کہ قاری صاحب مرحوم کے انتقال سے ہزاروں غریب خون کے آنسو رو رہے ہیں اسی لئے چار اکتوبر کو صبح دس بجے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے