ہاتھرس گینگ ریپ وقتل کے مجرموں کو مسلم مہا سبھا ہریانہ کے صدر نے کی پھانسی کی مانگ

28

نوائے ملت نیوز میوات ( مبارک میواتی آلی میو)
میوات کے تاریخی گاؤں سنگار میں ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے مسلم مہا سبھا نے اپنا احتجاج درج کرایا سرپنچی کے امیدوار الطاف حسین نے کہا جب تک ایسے ظالموں کو پھانسی نہیں دی جائیگی جب تک یہ گینگ ریپ کی واردات نہیں رکینگی حکومت وقت کو چاہئے کہ ایسے درندوں کو جلد از جلد پھانسی کے پھندے پر لٹکا دے
انہوں نے اس موقع پر عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ نے اگر گاؤں کی باگ ڈور سونپی تو میں آپکا بھائی، بیٹا، بنکر کام کرونگا،انہوں نے کہا مجھے نیتا بننے کا شوق نہیں ہے میرا تو گاؤں کی ترقی کرنے کا خواب ہے، انہوں نے کہا اگر گاؤں کے لوگوں نے مجھے اس بار سرپنچی کا انتخاب جتایا تو میں بتاؤنگا کہ گاؤں میں ترقی کیسے ہوتی ہے، میں سنگار گاؤں کو میوات میں ترقی کے معاملے میں اول نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں جو میرا خواب ہے، الطاف حسین کو گاؤں کے لوگوں کا خوب پیار ملنے لگا ہے