مرا ایمان ہے اس جنگ کا عنوان بدلے گا : یوسف حیدر میواتی

17

خبر اس کی نہ تھی کہ اس قدر انسان بدلے گا,
جسے جنت نشاں پایا وہ ہندوستان بدلے گا.
———————-
وہی ظالم, وہی حاکم, وہی منصف,وہی شاہد,
مسلمانوں کے حق میں پھر نہ کیوں فرمان بدلے گا.
———————-
بدلتا ہے زمانہ ایک سا رہتا نہیں ہردم,
مرا ایمان ہے اس جنگ کا عنوان بدلے گا.
———————-
مٹانا چاہتے ہیں وہ ہمارا نام دنیا سے,
نہ یہ اسلام بدلا ہے , نہ یہ قرآن بدلے گا.
———————-
ہوا کے تیز جھونکوں سے نہ گھبراؤ مسلمانو!
رہو ثابت قدم اک دن رخ طوفان بدلے گا.
———————-
تکبر زور بازو پر کیا فرعون ظالم نے,
خدا نے "کن” کہا جس دن ترا ایوان بدلے گا.
———————-
خدا کی ذات سے نومید ہونا کفر ہے حیدر,
یقیں کامل ہے میرا یہ چمن ویران بدلے گا.
———————-
بقلم:یوسف حیدر میواتی
———————-
پیش کردہ: مبارک میواتی آلی میو