سب یاد رکھا جائے گا

27

(سب یاد رکھا جائے گا)

سب یاد رکھا جائے گابہار کی جنتا اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتی کہ BJPکی طرف سے بغیر کسی ارادے کے lockdown کی وجہ سے پرواسی مزدور دہلی، گجرات، ہریانہ، ہیدرآباد، اور ملک کے الگ الگ شہروں سے بھوکے پیاسے ننگے پاؤں بے پرواہ اللہ کے بھروسے نکل پڑے تھے،
تو بہارسرکار نے اسے بس، ٹرین اور ضروری چیزوں کو مہیا کرانے کے بجائے کہا تھا کہ کسی کو بھی بہار میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا،
ٹرینوں اور بسوں سے بھی مزدوروں کو بھیجنے میں کوتاہی برتی،
جس کی وجہ سے بہت سارے مزدور اپنی منزل کو پہنچنے سے پہلے ہی بھوک اور پیاس کی وجہ سے زندگی سے لڑتے لڑتے آخرکار موت بازی مار گیا
کیسے بھلا دیا جائے گا سب یاد رکھا جائے گا کہ کیسے پلاین کرنے والے گربھوتی عورتں اپنے بچوں کو چورا ہے پر جنم دینے کے لئے مجبور ہوگئی،
اور بہت عورتوں نے تو اپنے بچوں کو جنم دینے سے پہلے ہی کھو دیا سب یاد رکھا جائے گا ایک طرف پرواسی مزدوروں کا ہوائی جہاز سے سواگت کیا گیا تو دوسری طرف پلائن کرنے والے مزدور سڑک اور ریل کی پٹریوں پر بھی محفوظ نہ تھے،
سڑک پر چلنے والے بے حال اور ادھ مرے مزدوروں کو پولیس ڈنڈوں سے مار دیتی تھی یہ بھی یاد رکھا جاءیگا،
سب یاد رکھا جائے گا
‏پلٹو،کا زمانہ ہو یا شلٹو کا غریبی ہمیشہ بہاریوں کو ذلیل اور رسوا کرتی رہی ہے،
کیا بہاریوں کو بیوی اور بچے نہیں ہیں؟
کیا بہاریوں کے جان کی کوئی قیمت نہیں؟
کیا بہاری ہونا گناہ ہے ؟
کیا بہاریوں کی کوئی عزت نہیں؟
کیا بہاری جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں،؟ کیا بہاری صرف وٹ بینک بھر ہیں؟
بہاریوں کو چلچلاتی دھوپ میں بھوکے، پیاسے، ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کر دیا گیا،
بہار سرکار اور مودی سرکار کار کو آنے والے انتخاب میں اپنے اپنے منھ کی کھانی پڑیگی ،
اس بار کوئی غلطی نہیں
اس بار سبق سکھانا ہوگا
پلٹو اور شلٹو دونوں کو بھگانا ہوگا⁦
(محمد احسان الحق)⁦⁦