حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اورقتل کی واردات

49

حیدرآباد 23 ستمبر (روزنامہ نوائے ملت) حیدرآباد میں کل رات ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ 24 سالہ سید مومن ساکن وادی مصطفیٰ کل رات گاڑی پرجارہے تھے کہ چارنامعلوم افراد نے ان پرخنجروں سے حملہ کردیا وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ہاسپٹل منتقل کرنے پر جانبرنہ ہوسکے۔ بالا پورپولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔