پیر کو آج 10 نکاتی مطالبات کو لیکر سماج وادی پارٹی پیش کریگی میمورنڈم

26
  1. پیر کو آج 10 نکاتی مطالبات کو لیکر سماج وادی پارٹی پیش کریگی میمورنڈم

بی جے پی حکومت میں کسان بنکر نوجوان پریشان ۔محمد احمد

محمد اعظم خان کی رہائی،مقدمہ واپسی سمیت دس مطالبات شامل ہیں

خستہ حال سڑ کیں بنیں ضلع کی شناخت

سمریاوا ں۔ سنت کبیر نگر۔سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر بروز پیر دس نکاتی مطالبات کو لیکر پر امن طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر خلیل آباد پر ایس ڈ ی ایم کو میمورنڈم پیش کیا جائیگا۔
سماجوادی پارٹی کے ضلع نائب صدر و ضلع پنچایت ممبر محمد احمد نے بروز اتوار اپنے رہائش گاہ پر بتایا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں ، بڑے پیمانے پر ریاست و ضلع میں پھیلی بدعنوانی ، ناانصافی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے کسان،بنکر اور نوجوان پریشان اور بدحالی کے شکار ہیں۔
انھونے کہا کہ ایس پی کے قد آور رہنما محمد اعظم خان کی رہائی اور فرضی مقدمات کی واپسی کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے ملازمت ، کسانوں کی برباد فصلوں کا معاوضہ، بارش کی وجہ سے نقصان فصل کی تلافی، گنے کے کاشتکاروں کی بقایا قیمت کی ادائیگی ، بنکروں کو فلیٹ نرخ پر بجلی کی فراہمی،بجلی بل کی معافی ، فرضی مقدموں پر پابندی ، طلباء کی فیس میں چھوٹ ، خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ ، اور ضلع کی تمام خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو اور مرمت وغیرہ مطالبات کو لیکر ایس ڈ ی ایم خلیل آباد کے ذریعہ گورنر یوپی کو میمورنڈم پیش کیا جائیگا۔
محمد احمد نے کہا کی ضلع کی تمام سڑکیں بارش میں خستہ حال اور گڑھے میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ یہاں کی سڑکیں خراب سڑکیں ضلع کی پہچان بن گئی ہیں۔ اسپتالوں میں دواؤں کی دستیابی نہیں ہے۔ بلاک سے لیکر تحصیل اور ضلع سطح تک ہر طرف بدعنوانی رائج ہے۔ کرونا سے متاثرہ افراد کا علاج کی سہولت مریض کو دستیاب نہیں ہے۔نجی اسپتال ان کا استحصال کررہے ہیں۔حکومت کی طرف سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔پولیس گاڑیوں کی چیکنگ ، جعلی مقدمہ کے نام پر عوام کو استحصال کررہی ہے۔ بلاک پر بدعنوانی عروج پر ہے۔ ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی عوامی مسائل کو لیکر تحریک جاری رکھے گی۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ریاست کی عوام طلبہ نوجوان کسان بنکر خواتین کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔