انڈیا میں کرونا وائرس کی صورتحال
India
31,411,262
مریض
Updated on July 26, 2021 10:20 am
All countries
175,058,564
صحت یاب
Updated on July 26, 2021 10:20 am
India
420,996
اموات
Updated on July 26, 2021 10:20 am

انڈیا میں کرونا وائرس کی صورتحال

India
31,411,262
مریض
Updated on July 26, 2021 10:20 am
India
30,579,106
صحت یاب
Updated on July 26, 2021 10:20 am
India
420,996
اموات
Updated on July 26, 2021 10:20 am

بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی بارہویں برسی پر راشٹریہ علماءکونسل نے پھر دوہرایا جانچ کا مطالبہ

آر یو سی کے صوبائی سکریٹری و انچارج نے ڈی ایم کشن گنج کو سونپا میمورینڈم
کشن گنج 19 ستمبر (مظہر ربانی) آج ہی کے دن یعنی 19 ستمبر 2008ءکو اعظم گڑھ (یو پی) کے دو لڑکوں عاطف امین اور محمد ساجد کو دہلی پولیس نے جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس ایل 18 میں دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگاکر فرضی انکاؤنٹر میں شہید کردیا تھا اور کئی بے قصوروں کی بے جا گرفتاریاں ہوئی تھیں، جس کے بعد پورا اعظم گڑھ اس فرضی انکاؤنٹر کے خلاف متحد ہوکر سراپا احتجاج بن گیا تھا، راشٹریہ علماءکونسل پارٹی بنی اور اسی کے بینر تلے مولانا عامر رشادی مدنی کی قیادت میں اعظم گڑھ سے دہلی کے جنتر منتر تک بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کے خلاف زبردست تحریک کا آغاز ہوا، ہزاروں لاکھوں لوگوں نے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کے خلاف احتجاج کیا۔ لیکن اس قدر احتجاج اور عوامی غصے کے باوجود بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی جانچ کا مطالبہ مطالبہ ہی بنا رہا،تاہم راشٹریہ علماءکونسل نے بھی اپنا یہ مطالبہ مسلسل باقی رکھا، ہر سال 19 ستمبر کو پارٹی کی طرف سے احتجاجی صدائیں بلند کی جاتی ہیں، امسال کورونا مہاماری کی بناپر ہجوم سے بچنے کے لیے کہیں عوامی احتجاج تو نہیں ہوا، تاہم راشٹریہ علماءکونسل کی ہر صوبے اور ضلع کی یونٹوں نے ضلع مجسٹریٹ یا کلکٹر کے ذریعے حکومت سے پھر ایک بار بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی جانچ کا مطالبہ دوہرایا۔آج بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی بارہویں برسی کے موقع پر راشٹریہ علماءکونسل بہار یونٹ کے صوبائی انچارج مولانا آفتاب اظہر صدیقی اور صوبائی سکریٹری ماسٹر سفیر الدین راہی نے مولانا شمیم ریاض ندوی بانی و محرک مجلس علمائے ملت کشن گنج اور مولانا ابو سالک ندوی صدر امن انسانیت فاؤنڈیشن کے ہمراہ ضلع کشن گنج کے ڈی ایم کو ایک تحریر سونپی ہے جس میں مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور صدر جمہوریہ سے بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

spot_img

Hot Topics

Related Articles