سلمان حسینی صاحب بریلی پہونچ کر سید رابع حسنی صاحب کو چوم رہے ہیں

95
آج سولہ ستمبر ۲۰۲۰ کا حسین منظر
سلمان حسینی ص تکیہ رائے بریلی پہونچکر رابع ص کو چوم رہے ہیں، دل خوشی سے جھوم رہا ہے، کل سلمان ص نے رجوع اور توبہ اور شرمندگی کا لائیو مظاہرہ کیا اس نے مسلکی متشددین کو زناٹے دار طمانچہ رسید کیا ہے، مسلکی غنڈے اور موالی تو انکے کافر ہونے کا انتظار کررہے تھے،انکو زندیق اور رافضیت کا الزام دھر رہے تھے ناخواندہ مولبی متعہ کی اولاد بھی کہہ رہے تھے ظالم خود خدا بن بیٹھے تھے، توبہ کی تاثیر بھول چکے تھے لیکن مشیئت ایزدی کے آگے یہ خاکی لوگ اوندھے منہ گر پڑے اور سلمان حسینی نے علانیہ لائیو آکر اللہ کے حضور توبہ کی، اس بھولےپن پر ہم جیسے ہزار شاگرد یوں ہی جان نہیں چھڑکتے، یوں ہی ہم ان سے پیار نہیں کرتے سلمان حسینی امت کا ایک بے لوث، سادہ لوح اور مخلص سرمایہ ہے یوں ہی کوئ دل نہیں جیتتا اپنے علمی کمالات اور خطیبانہ جوہر نے اچھے اچھوں کو مسحور کررکھا ہے
مشاجرات صحابہ رضوان اللہ اجمعین کا موضوع چھیڑ کر جس طرح ہم جیسے ہزاروں شاگردوں کے دلوں کو توڑ کررکھدیا تھا، کل کی مجلس توبہ اور برملا رجوع اور اسپر قائم رہنے کی دعا نے ازسر نو وہ پہلی سی محبت مزید شدت سے لوٹ آئ، دل چاہتا ہے پیشانی چوم لوں، بلا کی جاذبیت ہے سلمان حسینی میں، تکلف اسکی زندگی میں رائ بھر نہیں ہے
افسوس کہ اس معصوم چہرہ نے پرخار وادی میں قدم رکھکر مخدوم ومربی ،خال معظم کو حددرجہ تکلیف پہونچائ ،جو انکو بےپناہ محبت کرتے تھے اور بیٹے کامقام دیتے تھے انکا دل چھلنی کیا تو اپنے مالک اور خالق جو نہایت رحم والا اور مہربان ہے اسکے حضور توبہ کرکے ماموں جان سے ملاقات وقت کا عین تقاضہ تھا اس امر میں انکے مابین جو ناچاقیاں پیدا ہوگئ تھیں اسکو ازخود پہونچکر قدم بوسی اوسر جھکانا سماحت کی اعلی نشانی ہے یہ صرف سلمان حسینی جیسے فراخدل اور صاف دل کرسکتے ہیں
لائیو آکر تمام لوگوں سے برملا دل کی صفائ کا اعلان اور معافی کا مطالبہ کیا ہے کم ازکم اب امت کو انکا معاملہ قسام ازل ،خدا رحمان ورحیم پر چھوڑ دینا چاھئے، اب بھی کچھ شری اور بدتمیز موالی مولبی جو کہ کبر ونخوت کے ہجاری ہیں اور حق کو اپنے نظریات تک منحصر سمجھتے ہیں انکو اپنی سطحی بکواس سے باز آجانا چاھئے
کیونکہ اللہ کی بارگاہ سے کوئ مایوس نہیں لوٹتا اگر صحابہ رضی اللہ عنہم کی کس درجہ کی بھی گستاخی ہوئ ہے ان شاء اللہ العزیز اس ندامت اور شرمندگی والی توبہ نے سب معاف کرادیا ہوگا اور اب استاد محترم سے ادبا اور محبتا التماس ہیکہ متنازع تمام ویڈیو اور تحاریر ڈلیٹ فرمادیں اور ان شاء اللہ ڈلیٹ ہوکر رہیگا
بہر کیف سلمان ص کی حالیہ کیفیت کا پر جوش استقبال ہے اور خدا سے دعا ہیکہ اللہ انکو امت کے لئے مفید سے مفید تر بنا آمین
ہماری وہی محبتیں آپکے ساتھ ہیں جو پہلے تھیں بس آپکی وہی شفقتیں اور وہی نظریات ہوں جو پہلے تھے
اللہ ہم سبکا حامی و ناصر ہو آمین