بڑی خوشی ومسرت ہے کہ فریدآباد میں مکتب رفیق القرآن کا علماء کرام کی موجودگی میں بچوں کو پہلا درس دیکر قرآنی تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا جمال الدین صاحب صدر جمعیت علماء فریدآباد نے کی ہے نظامت مولانا محمد مستقیم قاسمی امام وخطیب ڈبواکالونی فریدآباد مہمان خصوصی قاری شاہد ارمان مہتمم جامعہ فیضِ ناصر مظفر نگری پروگرام کا آغاز مولانا محمد ثاقب نعمانی صاحب امام وخطیب جنتاکالونی فریدآباد کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا نعتیہ کلام قاری شاہد ارمان مہتمم جامعہ فیضِ ناصر مظفر نگری نے اپنی سریلی آواز میں گنگنائی آج مکتب رفیق القرآن میں ننھے معصوم بچوں کو پہلا درس علماؤں کی موجودگی میں حضرت مولانا محمد زاہد امینی امام وخطیب مسجد سیکٹر 55نے بچوں کو پہلا درس دیکر حوصلہ بڑھایاہے اور دعاؤں سے نوازا ہے اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہا کہ تعلیم انسان کے لیے بہت ضروری ہے دینی وعصری تعلیم ہم سب کے لیے ضروری ہے کے ایل گوتم ایڈیٹر گلوبل ٹوڈے نے حافظ محمد راشد انصاری صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے کاقیام کرکے بہت ہی نیک کام کیا ہے جوقوم کی اس سے اچھی خدمت میرے نزدیک نہیں ہے کیونکہ تعلیم سے انسان کو جینے کا شعور پیدا ہوتاہے زندگی میں بھی بدلاؤ آتا ہے انہوں نے حافظ محمد راشد انصاری صاحب کا بھی حوصلہ بڑھایاہے کہاہے کہ تعلیمی اعتبار سے ہماری کہیں بھی ضرورت ہوتو ہم آپکے ساتھ ہیں مفتی حفظ الرحمٰن مظفر نگر سے تشریف فرما تھے انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولادوں کو تعلیم سے آراستہ کریں اور یہی والدین پر اپنی اولاد کا حق ہے اچھا نام رکھیں اچھی تعلیم وترتیب کریں نیک اچھاساجوڑا دیکھ کر ازدواجی زندگی میں منسلک کردیں معاشرے میں بگاڑ اچھی تعلیم وترتیب نہ ہونے سے ہے، انہوں نے کہا ہرمحلہ میں اسکول کالج مدرسے مکتبوں کاہونا بہت ضروری ہے چھوٹوں سےہی بڑے بنتے ہیں آج مکتب رفیق القرآن کی سنگ بنیاد عمارتی اعتبار سے چھوٹی ہے مگر اسی عمارت سے امید کرتے ہیں انجینیئر پروفیسر معلم پیداہونگے حافظ محمد راشد انصاری کی محنتوں کوقابل تعریف بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مکتب کو دین دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے مولانا جمال الدین صاحب صدرجمعیتہ علماء فریدآباد نے بھی اپنے الفاظوں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد راشد انصاری صاحب کی محنت فریدآباد میں کسی سےمخفی نہیں ہے جمعیتہ علماء کے پلیٹ فارم پر بھی اور صحافت کے میدان میں بھی کافی اچھی کارکردگی رہتی ہے عوام کی آواز کوحوصلہ مندی کے ساتھ اٹھاتے رہتے ہیں وہیں آج مکتب رفیق القرآن کے نام سے مکتب کھول کر اعلیٰ سطح کے کام کو انجام دیا ہے سبھی نے کہا ہم حافظ محمد راشد انصاری صاحب کی حوصلہ مندی کو پروان چڑھانے میں ہمتن ساتھ رہیں گے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت پیش آئےگی توانشااللہ ضرور کندھے سے کندھا ملا کر حافظ محمد راشد انصاری صاحب کا ساتھ دینگے تعلیم انسان کاشعار ہے تعلیم کے بغیر انسان جانوروں سے بھی بدتر ہے اسلیے ہرگھر میں بچے تعلیم یافتہ ہونے چاہیے مکتبوں کالجوں کااصل مقصد یہ ہی ہوتاہے چھوٹے اداروں سے نکل کر بڑے اداروں میں بڑی تعلیم حاصل کریں مکتب رفیق القرآن میں تعلیمی آغاز پر علماء کرام کا حافظ محمد راشد انصاری صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی آغاز ایک چھوٹی سی جگہ میں ہواہے مگر حوصلے بلند ہیں اللہ نے اگر چاہا اور آپ حضرات کی توجہ رہی تو اسی مکتب سے ڈاکٹر انجینئر معلم بنکر نکلیں گے انشاء اللہ مشوروں سے قدم بڑھاکر تعلیم کوآگے بڑھاتے رہیں گے اس مکتب میں اردو عربی کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر بھی توجہ دی جائے گی دبے کچلے لوگوں کو تعلیم پر ابھارنا زندگی کا مقصد ہے مکتب رفیق القرآن میں تعلیمی آغاز پرحضرت مولانا زاہد امینی امام سیکٹر 55مسجد مظفر نگرسے آئے قاری شاہد ارمان نمائندہ روزنامہ اخبار مشرق ومہتمم جامعہ فیضِ ناصر مولانا جمال الدین صدرجمعیتہ علماء فریدآباد قاری ہارون رشید نائب صدر جمعیتہ علماء فریدآباد حضرت مولانا محمد ثاقب نعمانی صاحب امام وخطیب جنتاکالونی فریدآباد بھائی محمد ساگر صاحب مولانا محمد داؤد امام سیکٹر 11
( کے ایل گوتم اخبار ایڈیٹر گلوبل ٹوڑے فریدآباد) ویپل گوتم انجینئر پانچ نمبر پھروٹ گارڈن فریدآباد محمد ساجد سلمانی محمد علیم انصاری قاری عبد الرحمن انصاری حبیب الرحمن انصاری موجود رہے پروگرام کا اختتام حضرت مولانا محمد زاہد امینی امام سیکٹر 55 کی رقت آمیز دعا پر ہوا