پیر 14 ستمبر کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا!

38

جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال (2020ء میں) چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہوگا ۔ انجینئر ماجد نے بتایا کہ پیر کی صبح 9:33:54 پرچاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا۔ اس موقع پر چاند 13.7 فی صد روشن ہوگا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کو طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند سیارہ زہرہ کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شاندار منظر کو سادہ آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔